14 جولائی 2014 - 09:47
بیس جولائی تک ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کی امید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات آئندہ اتوار یعنی بیس جولائی دو ہزار چودہ تک تاریخ ساز بن سکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ مذاکرات کرنے والے دو فریقوں کے درمیان اعتماد دو طرفہ راستے کی مانند ہوتا ہے اور سمجھوتے تک رسائي کے لۓ مذاکرات کرنے والے تمام فریقوں کی تشویشوں کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ وہ ویانا میں ایٹمی مذاکرات کے اس دور میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ جامع ایٹمی سمجھوتے تک رسائي کے لۓ اپنی تمام تر کوشش بروئے کار لائيں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچي نے بھی آج اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک اپنے اپنے مواقف کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لۓ کوشاں ہیں کہا کہ ایران نے گروپ پانچ جمع ایک کو بعض راہ ہائے حل اور تجاویز پیش کی ہیں اور ایران اس بات کا قائل ہے کہ اگر سمجھوتے تک رسائي کے سلسلے میں نیک نیتی سے کام لیا جائے تو ان راہ ہائے حل اور تجاویز سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع سمجھوتے تک رسائی کے لۓ ویانا میں مذاکرات کا چھٹا اور آخری دور ہو رہا ہے جو بیس جولائي تک جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲